ڈسکہ:مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان اغوا
ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) موضع جامکے چیمہ سے 45سالہ خاتون اورموضع میانوالی بنگلہ سے 25سالہ نوجوان کو اغوا کر لیا گیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے شہباز کی 45سالہ ہمشیرہ دو روز قبل رات 10بجے کے قریب گھرسے لا پتہ ہو گئی،تلاش پرپتہ چلا کہ نادیہ کو ملزم وسیم اکرم نے اغوا کر لیا ہے ۔تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ کے امجد علی کا25سالہ بیٹا اکرم 6روز قبل 2بجے دن گھر سے نکلا جسے نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔