تتلے عالی :ہمسایوں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تتلے عالی :ہمسایوں نے میاں  بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تتلے عالی(نامہ نگار )ہمسایوں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔تتلے عالی کے شفیق کا 7سالہ بیٹا ریحان مسجد سے آرہاتھاکہ ہمسایہ کے بچوں نے روک کر مارا پیٹا جو بھاگ کر گھر آگیا

،والد کو بتایا جو شکایت لے کر ہمسایہ کے گھر گیا جس پرعمران، اس کے برادر نسبتی یا سین اور تینوں بچوں نے مل کر شفیق پر تشدد کیا، اس کی بیوی چھڑانے کیلئے آئی تو ملزموں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں