بچوں کی لڑائی پر جھگڑا،3افراد زخمی ، ایک کی آنکھ ضائع

 بچوں کی لڑائی پر جھگڑا،3افراد زخمی ، ایک کی آنکھ ضائع

گلزار اور ساتھیوں کاحملہ ،جہانگیر کی آنکھ پر ڈنڈا لگا،ملزم دانتوں سے کاٹتے رہے

تتلے عالی(نامہ نگار)بچوں کی لڑائی پر جھگڑا، 3افراد زخمی ،ایک کی آنکھ ضائع ہو گئی ۔نواحی گاؤں جاجوکی کے رہائشی وسیم کا13سالہ بیٹا ریاض سواد سلف خریدنے گیا ، راستے مین ابرار نے روک کر تھپڑ اور ہوروں سے زدو کوب کیا جو بھاگ کر گھر آگیا اور اپنے والد کو بتایا جس نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع دیکھا ،پولیس کے جاتے ہی گلزار،ابو ذر،افضال، اسرار اور 3 نامعلوم آگئے ، رانا جہانگیر اورطارق نے منع کیا توملزموں نے ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،ڈنڈا لگنے سے جہانگیر کی آنکھ ضائع ہو گئی، طارق کا دانت ٹوٹ گیا،ملزم دانتوں سے بھی کاٹتے رہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں