حافظ آباد:ٹھٹھہ کلیاں میں خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ کلیاں میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس تھانہ صدر نے عاکف نامی ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید نے کہا ہے کہ ملزم کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام پہلو ئوں کے مدنظر رکھ کر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔