7 ماہ 15 دن بعد غیر دوامی نہروں میں سپلائی بحال
کاشتکار خوش ،دھان کی پنیری وموٹی اقسام کی کاشت کرنے کیلئے تیاریاں شروع
تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب بھر میں غیردوامی نہروں میں پانی چھوڑ دیا گیا ۔ گوجرانوالہ شیخوپورہ ریجن سمیت پنجاب بھر کی غیر دوامی نہروں کو گزشتہ سال15اکتوبر کو پانی کی سپلائی 6ماہ کیلئے 15اپریل تک بند کر دی گئی تھی لیکن اپریل میں سالانہ بھل صفائی کے سلسلہ میں نہروں کو چالو نہیں کیا گیا تھا۔ دھان کے کاشتکاروں کے احتجاج اور بھل صفائی مکمل ہونے پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر گوجرانوالہ شیخوپورہ ریجن سمیت صوبہ بھر کی تمام چھوٹی بڑی غیر دوامی نہروں،مائنرز،راجباہوں کو7ماہ15دن بعد پانی کی سپلائی بحال کر دی جس پر کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،دھان کی پنیری وموٹی اقسام کی دھان کاشت کرنے کیلئے کھیتوں میں پانی چھوڑ دیا۔