سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ٹرالی کی زد میں آ کر لڑکا جاں بحق ہو گیا ۔
ڈسکہ کے علاقہ کوٹ گھمن میں ٹریکٹر ٹرالی کے اچانک کٹ مارنے کے باعث موٹر سائیکل سوار 13سالہ مزمل حسین گر گیا، ٹرالی کا ٹائر بچے کے سر سے گزر گیا جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، لاش کو تحصیل ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا ۔