اسسٹنٹ کمشنر گجرات کی زیر صدارت امام بارگاہ حسینیہ میں اجلاس
گجرات (نامہ نگار )ماہِ محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس عزا کے انتظامات، سکیورٹی، صفائی ستھرائی،
جلوسوں کے روٹس اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبد القدیر نے امام بارگاہ حسینیہ میں اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسر وں نے شرکت کی ۔اس موقع پر حسینیہ ٹرسٹ کے ممبر آصف رضا نقوی نے یکم، 7، 8، 9 اور 10محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں، سکیورٹی انتظامات، صفائی، بجلی، ٹریفک مینجمنٹ اور عزادار وں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف روٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔