نوشہرہ ورکاں:میاں بیوی ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق

نوشہرہ ورکاں:میاں بیوی ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق

ڈیرہ سردار مٹھو میلو ورکاں کے قریب حادثہ ، مقبول اور رضیہ موقع پر چل بسے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوار میاں بیوی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چاچوکی کا رہائشی 60 سالہ مقبول اپنی اہلیہ 50 سالہ رضیہ بی بی اور ایک رشتے دار خاتون کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بدورتہ فوتیدگی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں ڈیرہ سردار مٹھو میلو ورکاں کے قریب ان کی موٹر سائیکل سلپ ہو کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے چلی گئی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسری خاتون دوسری جانب گرنے کے باعث خوش قسمتی سے محفوظ رہی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور ضروری کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں