سیالکوٹ:ٹریکٹر کی ٹکر ، سڑک کنارے کھڑا گیپکو ملازم جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے سٹرک کنارے کھڑا گیپکو ملازم جاں بحق ہو گیا ۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کوبے چک میں گیپگو سب ڈویژن سید پور کا لائن مین علی سجاد سرکاری ڈیوٹی پر موجودہ 11کے وی فیڈر پر فنی خرابی دور کرنے کیلئے کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی جسے علی اصغر چلا رہا تھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں علی سجاد شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس نے ایس ڈی او گیپگو سب ڈویژن سید پور محمد احتشام اعجاز کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔