امام بارگاہوں، مجالس کے مقاما ت جلوسوں کے راستوں کی صفائی

امام بارگاہوں، مجالس کے مقاما ت  جلوسوں کے راستوں کی صفائی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کوٹ خالق، نواں پنڈ، تکی اشفاق آباد، یوسف پورہ اور مغل چک سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات، جلوسوں کے متوقع راستوں، گلی محلوں، بازاروں اور ملحقہ آبادیوں میں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسر وں نے انہیں صفائی انتظامات، ویسٹ کولیکشن، آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی، مشینری کی دستیابی اور فیلڈ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں