علی پورچٹھہ:ننگے تار ، کم وولٹیج اور طویل لوڈ شیڈنگ
گیپکو کی مبینہ نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور عدم توجہی کے باعث شہریوں کو مشکلات
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر)علاقہ بھر میں ننگے تار ، کم وولٹیج اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ علی پورچٹھہ اور گردونواح میں گیپکو کی مبینہ نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور عدم توجہی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں پر لگے تاروں کے جوڑ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں اور متعدد مقامات پر ننگے تار گلیوں اور آبادیوں کے اوپر جھول رہے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کم وولٹیج مستقل مسئلہ بن چکا ہے ۔ بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث گھروں میں استعمال ہونیوالے پنکھے ، فریج، موٹرز، اے سی، یو پی ایس اور دیگر قیمتی برقی آلات بار بار خراب ہو رہے ہیں۔صارفین نے حکام سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔