کامونکے 11:کے وی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ سے الیکٹریشن جاں بحق

کامونکے 11:کے وی لائن  کی مرمت کے دوران کرنٹ  سے الیکٹریشن جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار )نواحی گاؤں ہرپوکی میں 11کے وی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے پرائیویٹ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ اویس ریاض سکنہ گھوما گاؤں ٹریکٹر پر سیڑھی لگا کر ٹرانسفارمر کے قریب 11کے وی لائن کی خرابی دور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک ہائی وولٹیج کرنٹ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں