ہیٹ ویو کے باعث ہارٹ اٹیک اور پانی کی کمی کے خطرات

 ہیٹ ویو کے باعث ہارٹ اٹیک  اور پانی کی کمی کے خطرات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف معالج اور شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث دل کے امراض، ہارٹ اٹیک اور پانی کی کمی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔۔۔

 زیادہ درجہ حرارت میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دل کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ، جس سے بزرگ افراد، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریض زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے عوام کو مشورہ دیا کہ دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نہ نکلیں، زیادہ پانی پئیں، دل کے مریض ڈاکٹر کے مشورے سے پانی استعمال کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں