سی پی ا ونے ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 8کانسٹیبل بر طرف کر دئیے
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)سی پی او نے سپیشل لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے والے 8کانسٹیبلوں کو نوکری سے فارغ کردیا ۔
سی پی او ڈاکٹر غیاث گل کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں نظم وضبط،پیشہ وارانہ ذمہ داری اور عوامی خدمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،فرائض میں غفلت یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔