ترقیاتی منصوبوں میں امتیازی سلوک کیا جا رہا :عثمان چٹھہ

 ترقیاتی منصوبوں میں امتیازی سلوک کیا جا رہا :عثمان چٹھہ

بعض علاقوں کو ماڈل ویلج کا درجہ دے کر فنڈز اور سہولیات فراہم کی جا ر ہیں

جامکے چٹھہ(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 36 کے رہنما عثمان طالب چٹھہ نے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مبینہ امتیازی سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مختلف دیہات اور قصبوں کے بعض علاقوں کو ماڈل ویلج کا درجہ دے کر ترقیاتی فنڈز اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ متعدد دیہات اور قصبوں کو اس فہرست سے نکال دیا گیا جو سراسر ناانصافی اور زیادتی کے مترادف ہے ۔

انہوں کا کہنا ہے کہ حلقہ پی پی 36 کے تمام دیہات اور قصبے یکساں توجہ اور ترقی کے مستحق ہیں۔ صرف مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے سے دیگر علاقوں کے عوام احساسِ محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔ دیہات میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج، پینے کے صاف پانی، گلیوں کی پختگی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں برابری کی سطح پر کام ہونا چاہیے ،ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور حلقے کے تمام علاقوں کو مساوی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ ہر گاؤں اور قصبے کے عوام یکساں ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں