عیدالاضحی پر مثالی صفائی آپریشن کی تکمیل پر ہیڈ آفس میں تقریب

عیدالاضحی پر مثالی صفائی آپریشن  کی تکمیل پر ہیڈ آفس میں تقریب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی آپریشن کی تکمیل پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں گوجرانوالہ ڈویژن کے سینئر افسر وں ، آپریشنل ٹیموں، سپروائزری عملے اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔سی ای او/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرازق ڈوگر نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے دوران غیر معمولی خدمات انجام دینے والے افسر وں ، سپروائزری سٹاف، فیلڈ ورکرز اور کنٹریکٹرز میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں