سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف کا دورہ تحصیل ہسپتال نو شہرہ
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور نے ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل ایوب اور سپرنٹنڈنٹ عبدالشکور کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ، عملے کی حاضری چیک اور مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کیں مریضوں نے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ڈاکٹر عمر شریف راٹھور نے ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان کو شاباش دی۔