’’سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی ‘‘

’’سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گجرات اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی ‘‘

7کروڑ روپے ملے ہیں ضرور ت ہوئی مزید فنڈ بھی میسر ہوں گے :ڈپٹی ڈائریکٹر

گجرات (نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پنجاب سمال انڈسٹریل کارپوریشن کے بورڈ آف مینجمنٹ کی میٹنگ کی گئی۔میٹنگ میں احمد حسن صدر گجرات چیمبر ، حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر ، چودھری علی رضا ڈپٹی ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل کارپوریشن ، زوہیب بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل کارپوریشن ، رمیز ڈار چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن ، وحید الدین، منیر پشاوری ، حاجی زاہد ، ملک اظہار احمد و دیگر موجود تھے۔

احمد حسن صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا مسئلہ کافی وقت سے ہے ، نئی اسٹیٹ کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں ، پچھلے دنوں پنجاب کی پری بجٹ میٹنگ میں بھی اس پر آواز اٹھائی کہ گجرات کیلئے نئی اسٹیٹ کی اشد ضرورت ہے ۔ گوجرانولہ میں 2017 میں نئی اسٹیٹ بنی، سیالکوٹ میں دو ہزار ایکڑ پر بن رہی ہے لیکن گجرات کی اسٹیٹ ابھی تک نہیں بن سکی، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 1 کے بھی حالات کافی برے ہیں ، سیورج اور دیگر مسائل ہیں اس کو بھی ٹھیک ہونا چا ہیے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری علی رضا نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 1 کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 7کروڑ کے فنڈ ملے ہیں لیکن ضرور ت ہوئی تو 21یا 22 کروڑ تک کے فنڈ بھی میسر ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں