لیاقت پارک میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے لیاقت پارک کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جناح سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کے منصوبے کا معائنہ کیا۔
انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ 30 جون سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ مون سون سیزن سے پہلے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سٹیلائیٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ منصوبے کا بھی دورہ کیا جہاں روڈ کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔