گجرات:جنرل بس سٹینڈ کا ٹھیکہ 5 کروڑ 10لاکھ روپے میں نیلام
گجرات (نامہ نگار )جنرل بس سٹینڈ کی نیلامی، السید ٹریولز نے 5 کروڑ 10 لاکھ 10 ہزار روپے کی بلند ترین بولی دے کر ٹھیکہ حاصل کر لیا۔۔۔
نیلامی کی ریزرو پرائس 3 کروڑ 38 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر 7 پارٹیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں ایک جانب السید ٹریولز تھے جبکہ دوسری جانب سابق رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ، امتیاز وڑائچ گروپ، بٹ گروپ منگوال و دیگر گروپس شامل تھے۔