سول ڈیفنس کے 400رضاکار مختلف علاقوں میں ڈیوٹی دیں گے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)تنظیم شہری دفاع گوجرانوالہ کی محرم الحرام کے حوالے سے انتہائی اہم میٹنگ زیر صدارت چیف وارڈن صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، نوشہرہ ورکاں اور کامونکے میں سول ڈیفنس رضاکار وں کی ڈیوٹی کے حوالے سے فائنل پلان ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر چیف وارڈن نے بتایا کہ اس دفعہ سول ڈیفنس کے 400رضاکار مختلف علاقوں میں ڈیوٹی دیں گے۔