نوشہرہ ورکاں:گھر یلو جھگڑے پر دلبرداشتہ خاتون نے خود کو چھری مار لی

نوشہرہ ورکاں:گھر یلو جھگڑے پر  دلبرداشتہ خاتون نے خود کو چھری مار لی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔ 64سالہ حفیظ بی بی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے پیٹ میں چھری مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

ادھر 14سالہ مہک نے مبینہ طور پر غلطی سے صابن بنانیوالا تیزاب پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ دوسری جانب مجوچک کے رہائشی رانا یونس کو مخالفین نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔علا و ہ ازیں گزشتہ شام سے لاپتہ 64سالہ سرور الشفیع مارکی کے قریب کھیتوں سے نیم بے ہوشی کی حالت میں مل گیا ،تمام افراد کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں