کوٹلہ قاسم خان کے مکینوں کا مجرمانہ سرگرمیوں پر احتجاج
علاقہ میں منشیات اور جسم فروشی پر مکین تھانے جمع ،پو لیس سے کارروا ئی کا مطالبہ
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )بستی اعوان نگر کوٹلہ قاسم خاں مکینوں کا تھانہ صدر لالہ موسیٰ آکر علاقہ میں ہونیوالی غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج ،ایس ایچ اوتھانہ صدر لالہ موسیٰ سے ملاقات کرکے بستی اعوان نگر میں ہونیوالی منشیات فروشی، جسم فروشی کے دھندے بارے آگاہ گیا،ایس ایچ اونے جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کرنے کیلئے 3دن کاٹائم مانگ لیا، اس موقع پر معززین اہلیان کوٹلہ قاسم خان محلہ بستی اعوان نے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہہ کچھ عرصے سے بستی اعوان نگر میں منشیات فروشی اور جسم فروشی کا دھندا عروج پر ہے ہمارے بار بار کہنے کے باوجود پولیس نوٹس نہیں لے رہی جس پر اہل محلہ سراپا احتجاج ہیں۔ انکا کہنا تھا متعلقہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او ڈی پی او گجرات، ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی اس معاملے کا نوٹس لیں اور اور اس مکروہ دھندے کو ختم کر ائیں،آئے روز اوباش نوجوان اور دیگر بگڑے لوگ نشہ خرید کر اہل محلہ کو تنگ کرتے ہیں اور لڑائی کے اسباب بناتے ہیں ،اس موقع پر پیرعمران فرید چشتی ،سابق امیدوار ایم این اے محمدحسین وٹو،صاحبزادہ پیر عثمان عزیز قادری بھی موجودتھے ۔