کامونکے :چوری کی وار داتیں ،شہری اشیا سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔
واہنڈو کا عمران سڑک کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کرکے کھیتوں میں کام میں مصروف ہوگیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل لے گئے ۔ شریف پورہ کے گورنمنٹ ایلمینٹری سکول کے سی سی ٹی وی کیمرے چوری ہوگئے ۔ موضع اجان چک کے اعظم کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔