گاڑی سوار نا معلوم افراد نے 15سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا

گاڑی سوار نا معلوم افراد نے  15سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر )تھانہ سول لائن کے علاقہ فتو منڈ سے نامعلوم افراد نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا۔ غلام دستگیر آرائیں کی بیٹی گھر سے بازار گئی کہ کیری ڈبہ میں سوار تین نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی گرفتاری اور دوشیزہ کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں