راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب او یسا گینگ گر فتار
گجرات(سٹی رپورٹر )تھانہ کڑیانوالہ پو لیس نے راہزنی و ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 4 رکنی اویس عرف اویسا گینگ کو گرفتار کرکے 2لاکھ روپے ،3 پسٹل ، 3موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
ایس ایچ او انسپکٹر حسن زبیرنے انچارج چوکی جلالپور صوبتیاں اے ایس آئی نوید اشرف اور ٹیم کیساتھ کارروائی کی ۔ ملزموں میں اویس صغیر عرف اویسا سکنہ ڈوگہ ،سمیع اﷲ ،محمد اویس سکنہ کنگ چنن اورعلی حمزہ سکنہ فیصل آباد شامل ہیں۔