جامن اتار تے گرنیوالا نوجوان گیٹ کی سلاخوں میں پھنس گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جامن اتارتے درخت سے گرنے سے نوجوان گیٹ کی سلاخوں میں پھنس گیا۔
سیالکوٹ کے علاقے اگوکی ماڈل ٹاؤن میں 15 سالہ مدرسہ کا طالب علم ذکریا جامن اتارتے ہوئے درخت سے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کا بازو گیٹ کی لوہے کی سلاخوں میں پھنس گیا۔ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سلاخوں کا کاٹ کر نوجوان کو بحفاظت نکالااور علاج کیلئے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔