راہوالی :اکیڈمی ٹیوٹر نے نہم جماعت کی طالبہ کو غوا کرلیا
وقار احمد 15سالہ لڑکی کو لیکر فرار ، کینٹ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )اکیڈمی ٹیوٹر نے نہم جماعت کی طالبہ کو غوا کرلیا ۔ ڈوگرانوالہ وڑائچ کے رہائشی نویداحمد کی بیٹی بعمر 15سالہ ش نہم جماعت کی طالبہ ڈوگرانوالہ میں ہی واقع وقار اکیڈمی میں زیر تعلیم تھی اکیڈمی میں وقار احمد مالک اکیڈمی کے پاس امتحان کی تیاری کر رہی تھی کہ صبح 9بجے اکیڈمی کے گھر سے نکلی اسکی واپسی 10بجے ہوجاتی تھی مگر اس وقت گھر واپس نہ آئی تو تشویش لاحق ہونے پر بیوی کے ہمراہ وقاراکیڈمی پہنچے تو دیکھا تمام طلبا جاچکے تھے اور گھر کے بیرونی دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جبکہ واپسی پر راستے میں عا بد حسین وڑائچ ،محمد عرفان نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ اکیڈمی کا مالک وقار احمد لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر جا رہا تھا ۔کینٹ پولیس نے اکیڈمی مالک وقار احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔