جامکے چٹھہ:ریلوے پھاٹک کے راستے پر گڑھے حادثات کا با عث

جامکے چٹھہ:ریلوے پھاٹک کے  راستے پر گڑھے حادثات کا با عث

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)ریلوے پھاٹک گڑھوں کے با عث مسافر گاڑیوں کیلئے مشکلات کا با عث بننے لگا، حادثات معمول بن گئے ۔

جامکے چٹھہ ریلوے پھاٹک کا درمیانی حصہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، الیکٹرو بسوں سمیت چھوٹی بڑی مسافر گاڑیوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ مین وزیر آباد کوٹ ہرا مین سڑک پر ریلوے پھاٹک جامکے چٹھہ کے درمیانی حصہ پر گڑھے بن چکے ہیں اور بارش کے پانی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں