راہوالی: پولیس وین سے کود کر ملزم ساتھیوں کیساتھ فرار

راہوالی: پولیس وین سے کود کر ملزم ساتھیوں کیساتھ فرار

موٹر سائیکل در خت کیساتھ ٹکرانے سے یاسین کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، دوبارہ گرفتار

راہوالی (نمائندہ دنیا )ملزم نے چلتی پولیس گاڑی سے چھلانگ لگا دی ،موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا جبکہ تیزرفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر ٹانگ ٹوٹ گئی، زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او کینٹ کی زیرنگرانی سب انسپکٹر منظور احمد ملزم یاسین عرف بلالی سے دوران تفتیش مال مسروقہ ایک لاکھ روپے برآمد گی کیلئے سرکاری گاڑی ہتھکڑی لگا کرلے کر محلہ اختر آباد کرائے کے مکان پر گئی واپسی پر رات اڑھائی بجے ریلوے پھاٹک کے قریب دو کس نامعلوم موٹر سائیکل آئے گاڑی کے قریب آنے پر ملزم یاسین نے فرار ہونے کیلئے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہو گیا جبکہ تھوڑا آ گے جاکر تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی دو موٹر سائیکل سوار تلونڈی کھجوروالی جانب فرار ہو گئے جبکہ ملزم یاسین ذخمی حالت میں جسکی دائیں ٹانگ ٹوٹ چکی تھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں