علی پورچٹھہ:مدرسے میں بچوں سے بدفعلی ،قاری گرفتار

علی پورچٹھہ:مدرسے میں بچوں سے بدفعلی ،قاری گرفتار

قاری عبد اللہ جعلی تعویذ گنڈے بھی دیتا ، کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )مدرسے میں بچوں سے بدفعلی کرنے والا قاری گرفتار کر لیا گیا ۔ نواحی گاؤں فتح پور چٹھہ میں ملزم قاری عبداللہ گجر سکنہ فتح پور نے مدرسہ قائم کر رکھا تھا جہاں وہ بچوں کو تعلیم دیتا تھا۔ پولیس کو درخواست میں مدعی امین خان نے موقف اختیار کیا کہ ان کا اور ان کی سالی کا بچہ جن کی عمریں بالترتیب 7 اور 8 سال کے قریب ہیں مذکورہ مدرسے میں زیر تعلیم تھے جہاں ملزم ان کے ساتھ بدفعلی کرتا رہا۔

معلوم ہوا ہے کہ ملزم قاری عبداللہ نے مدرسے کی آڑ میں اپنا آستانہ بنا رکھا تھا جہاں وہ پیری مریدی کے نام پر لوگوں کو جعلی تعویذ گنڈے بھی دیتا تھا اور اس دوران کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے ۔ دوسری جانب شہریوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اکثر ایسے سنگین مقدمات درج تو کر لئے جاتے ہیں مگر بعد میں صلح ناموں کی وجہ سے ملزم بچ نکلتے ہیں جس سے معاشرے میں منفی رجحانات کو فروغ مل رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں