اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا امتحانی مرکز کا اچانک دورہ
عملے کی کارکردگی کا معائنہ ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار ، ہدایات جاری
کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے ایک امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کرکے امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، امتحانی ماحول اور ڈیوٹی پر مامور عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں مکمل شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نقل کی روک تھام اور طلبہ کو پرامن، منصفانہ اور سازگار امتحانی ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں مقررہ ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانی عمل شفاف، منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے ۔