کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ، فوری حل کے احکامات

کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ، فوری حل کے احکامات

شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح :مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے کمشنر آفس آنے والے درخواست گزاروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی دادرسی اور فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بعض درخواست گزاروں کی جانب سے سیوریج کے مسائل کی نشاندہی پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ہدایت کی کہ شکایات کا فوری ازالہ کرکے عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے ۔مسرت جبیں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر درخواست گزاروں نے کمشنر فیصل آباد کی جانب سے شہری ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمشنر آفس کے فورم پر عوامی شکایات کے ازالے کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں