وار داتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 وار داتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈاکو ئو ں نے شعیب سے 40ہزارروپے ،موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ملکھانوالہ پل نہر اپر چناب پر دو نامعلوم ڈاکو ئو ں نے شعیب سے 40ہزارروپے ،موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ ایئرپورٹ کے موضع منڈیر کوٹھے کے رہائشی محمد عمران کے گھر کی بیرونی دیوار سے نامعلوم چور سی سی ٹی وی کیمرہ مالیت 10 ہزار روپے جبکہ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ سائیاں نوالہ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکو ئو ں نے غلام فرید اورمدثر حسین سے 16ہزارروپے ،موضع ککا چک میں کاشت کارمحمد آصف کے زرعی رقبہ سے پیٹر انجن کا پنکھا ،سواگا،موضع رندھیر موڑ میں تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوں نے جواد مجید سے 65ہزارروپے اورموبائل فون چھین لیااورفرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں