ڈسکہ :بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ، صارفین کو شدید مشکلات
ہفتے میں دو بار پرمٹ کے نام پر طویل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
ڈسکہ ، ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )شہر میں شدید گرمی اور حبس کے ساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر بھر میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ میں دو بار پرمٹ کے نام پر طویل بندش کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ،شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث گھریلو امور، کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں متاثرہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لائی جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔