شہر اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار

شہر اور گرد ونواح میں موسلادھار  بارش کے بعد موسم خوشگوار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

گرمی سے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ بارش تھمنے کے بعد آسمان پر بادلوں کا راج برقرار رہا ۔ دن بھر گرمی کے بعد بارش نے درجہ حرارت میں کمی کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں