نوشہرہ ورکاں:منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مقامی پولیس نے منشیات فروش سے ڈیڑھ کلو چرس اور دوسرے ملزم سے 30 بور پستول برآمد کر لیا ۔
انسپکٹر ریاض گوندل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر وحید احمد مغل انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے کارروائی کرتے ہوئے ضیغم سے1480 گرام چرس اور دوران تفتیش ملزم جمشید عرف مٹھو کی نشاندہی پر 30بور پستول بھی برآمد کر لیا ۔