زیادتی کیس :بیان سے منحرف مدعی اور گواہ کیخلاف مقدمہ

زیادتی کیس :بیان سے منحرف  مدعی اور گواہ کیخلاف مقدمہ

تتلے عالی(نامہ نگار )زیادتی کے مقدمہ میں ملزم کو بری کر انے پر مدعی اور گواہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 نواحی گاؤں غیبی کے دانیال نے اکتوبر2024میں بلال عرف سونا کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر ایا جو ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں کی عدالت میں زیر سماعت تھا،مدعی مقدمہ نے ملزم کے حق میں بیان دے کر اسے بری کر ایا جس پر پولیس نے مدعی دانیال اور گواہ افتخار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں