شافع حسین سے اسامہ شکیل کھٹانہ ایڈووکیٹ کی ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر ‘نامہ نگار)مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیرصنعت وتجارت شافع حسین سے نائب صدرمسلم لیگ گجرات شہر اسامہ شکیل کھٹانہ ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔
خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ملاقات میں گجرات شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں، عوامی مسائل سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا، اسامہ شکیل نے شافع حسین کو گجرات کیلئے جدید الیکٹرک بسوں کی فراہمی ،فالج علاج میں استعمال ہونیوالے مہنگے ٹیکوں کی فراہمی سمیت ترقیاتی کام کر انے پر خراج تحسین پیش کیا۔