الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گھکا میتر میں فری میڈیکل کیمپ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )الخدمت فاؤنڈ یشن کے زیرِ اہتمام گھکا میتر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اہل علاقہ کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور طبی مشاورت کی سہولت فراہم کی گئی۔
کیمپ میں معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر سعد اعظم مہر،ڈاکٹر صباء اکرم خان ، ڈائٹیشن ڈاکٹر جویریہ نثار ، ایل ایچ وی عائشہ عطاء الرحمن، امیر جماعت اسلامی حافظ فرحان منیر بٹ ، نائب امیر سرمحمد اکرم خان ،ڈاکٹرارسلان حیدر بٹ ، عبداللہ چیمہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔