سیالکوٹ:بااثر افراد کا خواتین پر تشدد ،متاثرین کا کاررو ائی کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھلورہ کے علاقے شہزادہ میں مبینہ طور پر بااثر افراد نے خواتین کو ڈنڈوں، پتھروں اور اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق 12 دن گزر چکے ہیں مگر متاثرین کے مطابق کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں ہوئی ۔ متاثرین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔