سیالکوٹ پولیس لائنز میں ملازمین کیلئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا آغاز

سیالکوٹ پولیس لائنز میں ملازمین  کیلئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا آغاز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ پولیس لائنز میں ملازمین کیلئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا ۔

 ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر پولیس کے تمام یونٹس سے افسر وں و ملازمین کے ہیپاٹائٹس اے‘بی‘ سی، ٹی بی، شوگر، کولیسٹرول اور ایڈز سمیت دیگر متعدی بیماریوں کی تشخیص اور بعد ازاں علاج کیلئے ٹیسٹ کر ائے جائیں گے ۔ڈی پی او کا کہنا ہے سکریننگ کیمپ کا مقصد پولیس کے افسروں و جوانوں کی اچھی ذہنی و جسمانی صحت کو یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں