ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ کا دورہ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور بھی ہمراہ تھے ۔
انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری چیک کی اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملے کی موجودگی کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔