منڈیکی گورائیہ :نوجوان نے فائرنگ کرکے دوست کو زخمی کردیا

منڈیکی گورائیہ :نوجوان نے  فائرنگ کرکے دوست کو زخمی کردیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )نوجوان نے فائرنگ کرکے دوست کو شدیدزخمی کردیا۔موضع ستوکے کے اقبال نے پولیس کودرخواست دی کہ۔۔۔

 اس کا بیٹا اپنے دوستوں قمر سہیل اور علی کے ہمراہ رام رائیاں نئی آباد موجودتھے کہ کسی کام کی وجہ سے ان کی تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزم قمر سہیل نے اس کے بیٹے پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے اس کا بیٹا شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔ ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...