سمبڑیال2منشیات فروش گرفتار، 3کلو سے زائد چرس برآمد
سمبڑیال ، سیالکوٹ (سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا) سمبڑیال پو لیس نے 2منشیات فروش گرفتار کرکے 3630گرام چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ ا و تھانہ سمبڑیال غازی میاں عبدالرزاق کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں اگوکی کے رہائشی ذوالفقار علی عرف میکر اورماجرہ روڈ جیٹھیکے کے قریب سے عابد نامی منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا۔ ایس ایچ او غازی میاں عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments