ڈسکہ :مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے
ڈسکہ(نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔سول ہسپتال میں خورشیداحمد کی جیب سے پرس چوری ہوگیاجس میں 25ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس تھا ،سول ہسپتال میں ولید کی بھابھی کا پرس چوری ہوگیا۔۔۔
جس میں 20ہزارروپے اور موٹر سائیکل کے کاغذات تھے ، ستراہ میں شفاقت غلام رسول کی د کان سے ایک لاکھ10ہزار روپے کے سگریٹ، بسکٹ، بچوں کے کھلونے ، ٹافیاں، بوتلیں ، گورنمنٹ ہائی سکول بدوکے چیمہ کے باہر سے شہباز احمدکی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments