گجرات:موضع ماڑی کھوکھراں میں لَمبردار کے تقر رکیلئے جلسہ عام
گجرات (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی)سہیل خان مندوخیل نے ریونیو عملے کے ہمراہ موضع ماڑی کھوکھراں میں پنجاب لینڈ ریونیو رولز 1968کے رولز 17 اور 19 کے تحت متوفی لَمبردار کے جانشین کے تقرر کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا۔
جلسہ عام کے دوران چونکہ جانشینی کے لیے صرف ایک اہل امیدوار موجود تھا، اس لیے مقامی افراد کی موجودگی میں اس کے دعوے کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments