مہنگائی سے عام آدمی متاثر،یوٹیلیٹی بلوں سے مشکلات

 مہنگائی سے عام آدمی متاثر،یوٹیلیٹی بلوں سے مشکلات

بلوں سے ناجائز چارجز ختم ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کنٹرول کی جائیں :شہری

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، بجلی، گیس اور واسا کے بلوں نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ، روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش، ادویات، پٹرول اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہری شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ آمدن محدود جبکہ اخراجات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں جس سے گھر کا بجٹ سنبھالنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔شہریوں نے شکایت کی کہ رہی سہی کسر بجلی، گیس اور واسا کے بھاری بلوں نے پوری کر دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں میں مسلسل اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، بجلی، گیس اور واسا کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیا جائے ، ناجائز اضافی چارجز ختم کیے جائیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...