صدر ڈی سی کالونی امجد سلیم کی ہائیکورٹ سےضمانت منظور
بینکنگ کورٹ نے خارج کر دی ،ایف آئی اے گرفتار کرے :سیکرٹری معظم دھدرا
راہوالی (نمائندہ دنیا )صدر ڈی سی کالونی امجد سلیم بٹ کی بینکنگ کورٹ سے ضمانت خارج جبکہ ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔ سیکرٹری ڈی سی کالونی معظم علی دھدرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدر ڈی سی کالونی امجد سلیم بٹ کی منی لانڈرنگ کیس میں کریمنل بینکنگ کورٹ لاہور سے 6 ماہ بعد ضمانت خارج ہو چکی ہے لہذا ایف آئی اے فوری ایکشن لیتے ہوئے گرفتار کر ے اور نیب ان سے ڈی سی کالونی کے 131کروڑ روپے بھی برآمد کرائے جبکہ ممبر ڈی سی کالونی حاجی ٹیپو سلطان کے مطابق صدر ڈی سی کالونی امجد سلیم بٹ کی بینکنگ کورٹ سے ضمانت خارج ہوئی جبکہ ہائی کورٹ رجوع کرنے پر ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی، جھوٹا پراپیگنڈاکرنے والوں کامنہ کالا ہوگیا انشا اﷲ سچ کی ہی فتح ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments