نوشکی بلو چستان میں شہید ہو نیوالے 2 نوجوانوں کی میتیں پسرور پہنچا دی گئیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کی میتیں پسرور پہنچا دی گئیں۔
شہید ہونے والے حسن کا تعلق ہیبت پور جبکہ کبیر کا تعلق بٹرپڈھے بڈیانہ سے تھا۔ دونوں آپس میں کزن تھے اور بسلسلہ روزگار بلوچستان گئے ہوئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان وہاں حمام یعنی نائی کا کام کرتے تھے ، اگلے ماہ حسن کی شادی بھی طے تھی ، میتیں آبائی گاؤں پہنچتے ہی ہر آنکھ اشک بار ہو گئی، دونوں نوجوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments